سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

زیرناف کے بال بیوی سے صاف کروانا

  • 1496
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-19
  • مشاہدات : 298

سوال

زیرناف کے بال بیوی سے صاف کروانا
میاں بیوی کا ایک دوسرے کے زیر ناف بال صاف کرنا السلام عليكم ورحمة الله وبركاته کوئی شخص اپنے زیرناف بال اپنی بیوی سےصاف کرواتاہےاور بیوی کےزیرناف بال خودصاف کرتا ہےاوریہ کام دونوں کی رضا مندی اور خوشی سے ہوتا ہے؟کیا یہ جائز ہے؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته! الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! اس عمل کی شریعت بظاہر کوئی ممانعت موجود نہیں ہے،کیونکہ میاں بیوی ایک دوسرے کا سارا جسم دیکھ سکتے ہیں اور ایک دوسرے سے فائدہ بھی اٹھا سکتے ہیں۔جب دیکھا جا سکتا ہے تو بال کاٹنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔اللہ تعالی نے میاں بیوی کو ایک دوسرے کے لئے لباس قرار دیا ہے۔ارشاد باری تعالی ہے۔ هُنَّ لِبَاسٌ لَكُمْ وَأَنْتُمْ لِبَاسٌ لَهُنَّ (البقرۃ:187) وہ تمہارے لئے لباس ہیں اور تم ان کے لئے لباس ہو۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتوی کمیٹی محدث فتوی

تبصرے