سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

ایک وتر ادا کرنے کا حدیث سے حوالہ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

  • 1493
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-19
  • مشاہدات : 222

سوال

ایک وتر ادا کرنے کا حدیث سے حوالہ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
ایک وتر کی دلیل السلام عليكم ورحمة الله وبركاته ایک وتر پڑھنے کی حدیث کا حوالہ چاہئے۔؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته! الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! نماز وتر كم از كم ايك ركعت ہے، كيونكہ نبی کریم ﷺكا فرمان ہے: «الْوِتْرُ رَكْعَةٌ مِنْ آخِرِ اللَّيْلِ»(صحيح مسلم: 752 ) " وتر رات كے آخر ميں ايك ركعت ہے " دوسری جگہ آپ ﷺ نے فرمایا: «صَلَاةُ اللَّيْلِ مَثْنَى مَثْنَى، فَإِذَا خَشِيَ أَحَدُكُمُ الصُّبْحَ، صَلَّى رَكْعَةً وَاحِدَةً تُوتِرُ لَهُ مَا قَدْ صَلَّى»( صحيح بخارى : 911 ، صحيح مسلم: 749 ) " رات كى نماز دو دو ہے، لہذا جب تم ميں سے كسى ايك كو صبح ہونے كا خدشہ ہو تو وہ ايك ركعت ادا كر لے جو اس كى پہلى ادا كردہ نماز كو وتر كر دے گى " تیسری جگہ فرمایا: ان اللّٰہَ وِتْرٌ یُحِبُّ الْوِتْرَ(مسلم:2677) بے شک اللہ تعالیٰ وتر(ایک ) ہے اور وتر کو پسند کرتا ہے۔ مذکورہ بالا تینوں روایات ایک وتر پر دلالت کرتی ہیں۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتوی کمیٹی محدث فتوی

تبصرے