سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

ہلال کی جگہ قمری حساب سے اسلامی مہینے کا آغاز

  • 1484
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-23
  • مشاہدات : 227

سوال

ہلال کی جگہ قمری حساب سے اسلامی مہینے کا آغاز
رمضان وعیدین قمری مہینے کے حساب سے یا شمسی کے حساب سے؟ السلام عليكم ورحمة الله وبركاته میرا سوال یہ ہے کہ میں ہیملٹن کینیڈا میں رہتا ہوں اور یہاں جو پانچ مساجد ہیں وہ سب رمضان و عیدین قمری حساب سے کرتے ہیں۔ آیا ایسا کرنا بدعت تو نہیں ہے۔؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته! الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! لگتا ہے دینی معاملات کے حوالے سے آپ کا مطالعہ انتہائی کمزور ہے،کیونکہ تمام مسلمان اس امر سے بخوبی آگاہ ہیں کہ رمضان اور عیدین قمری مہینے کے حساب سے ہی کئے جاتے ہیں اور شریعت نے ان کو کرنے کی تاریخیں بھی قمری مہینے(مثلا روزے پہلے رمضان سے آخر تک،عید الفطر یکم شوال کو اور عید الاضحی دس ذی الحجہ کو کی جاتی ہے) کے اعتبار سے بتلائی ہیں۔اب آپ انہیں شمسی مہینوں کے اعتبار سے کیسے کر سکتے ہیں ؟یا انہیں بدعت کیسے کہہ سکتے ہیں۔؟یہ تو عین سنت اور عین شریعت کے مطابق ہیں۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتوی کمیٹی محدث فتوی

تبصرے