سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

نمازِجنازہ میں تاخیر سے ملنے والا شخص کیا کرے؟

  • 1481
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-19
  • مشاہدات : 327

سوال

نمازِجنازہ میں تاخیر سے ملنے والا شخص کیا کرے؟
نماز جنازہ میں تاخیر سے ملنے والا شخص السلام عليكم ورحمة الله وبركاته میرا سوال یہ ہےکہ نماز جنازہ شروع ہوچکا ہے ۔ ایک یا دو تکبیرات پڑھی جا چکی ہیں۔ایک شخص تاخیر سے آ کر ملتا ہے۔امام کے سلام پھیرنے کے بعد تاخیر سے ملنے والا شخص اب کیا کرے۔؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته! الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! نماز جنازہ میں تاکیر سے ملنے والےش خص کو چاہیے کہ وہ امام کے ساتھ مل جانے والی تکبیرات امام کے ساتھ ہی پڑھ لے جبکہ امام کے سلام پھیرنے پر اپنی بقیہ تکبیرات کو مکمل کر لے،اور جنازہ اٹھنے سے پہلے پہلے سلام پھیر لے۔سعودی عرب کی لجنہ دائمہ کا یہی موقف ہے۔( اللجنة الدائمة للإفتاء (8/399)) ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتوی کمیٹی محدث فتوی

تبصرے