سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

جبرائیل زرا یہ تو بتائو تمھاری عمر کتنی ہیے؟

  • 1479
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-19
  • مشاہدات : 175

سوال

جبرائیل زرا یہ تو بتائو تمھاری عمر کتنی ہیے؟
سیدنا جبرائیل کی عمر والی حدیث کی تحقیق السلام عليكم ورحمة الله وبركاته ایک حدیث ہے جو میں بچپن سے ہی بریلوی لوگوں سے سنتا آیا ہوں۔ برائے مہربانی اس حدیث کی صحت بیان کیجئے گا۔؟سیرت حلبیہ جلد 1 صفحہ 30 کی حدیث کے مطابق نبی کریم ﷺ نے سیدنا جبرائیل سے ان کی عمر پو چھی تو انہوں نے کہا کہ آسمان پر ایک ستارہ 70 ہزار سال بعد چمکتا تھا اور میں نے اسے 72 ہزار مرتبہ چمکتے ہوئے دیکھا ہے۔نبی کریم ﷺ نے فرمایا: وہ ستارہ میں ہی تھا۔؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته! الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! ایسی کوئی بھی روایت ہمارے علم میں نہیں ہے۔اور جس کتاب(سیرت حلبیہ جلد 1 صفحہ 30) کا آپ نے اوپرحوالہ دیا ہوا ہے اس میں بھی یہ روایت مجھے نہیں مل سکی ہے۔اس لئے بہتر ہے کہ اس کا حوالہ آپ لوگوں سے پوچھیں جو یہ بیان کرتے ہیں۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتوی کمیٹی محدث فتوی

تبصرے