سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

عمرہ کیلے احرام کا باندھنا

  • 1457
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-19
  • مشاہدات : 192

سوال

عمرہ کیلے احرام کا باندھنا
مسجد عائشہ (مقام تنعیم) سے عمرہ کا احرام باندھنا؟ السلام عليكم ورحمة الله وبركاته میرے والدین سیاحت کے ویزے پر سعودی عرب آرہے ہیں۔ میں نے ان کیلئے مکان مکہ مکرمہ میں لیا ہے۔ وہ جدہ ائرپورٹ سے سیدھے مکہ آئینگے۔ وہ چاہتے ہے کہ عمرہ دو یا تین دن کے بعد کریں۔ کیا وہ احرام پاکستان باندھیں گے اور عمرہ بھی اسی وقت کریں گے یا یہاں آکر تین دن بعد مسجد تنعیم سے باندھ کر عمرہ کرلیں۔؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته! الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! آپ کے والدین کو چاہئے کہ وہ عمرہ کی نیت کے بغیر ہی مکہ میں آ جائیں اور دو تین دن بعد میں جب وہ عمرہ کرنا چاہتے ہوں تو اس وقت مسجد عائشہ پر جا کر احرام باندھ لیں اور عمرہ کر لیں۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتوی کمیٹی محدث فتوی

تبصرے