سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

قرآن کی مروجہ قرآت

  • 1454
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-19
  • مشاہدات : 338

سوال

قرآن کی مروجہ قرآت
قراءات سبعہ وعشرہ کے نام السلام عليكم ورحمة الله وبركاته قرآن مجید کا نزول جن سات حروف پر ہوا وہ کون کون سے ہیں۔؟ سات متواتر قرآت اورتین مشہور قراءات کون کون سی ہیں۔؟ حجاز مقدس میں کون سی قراءت مستعمل ہے۔؟ قرآن کی تحریر کون سے حروف پر ہے، قریشی یا کوفی۔؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته! الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 1۔قرآن مجید کا نزول جن سات حروف پر ہوا ہے ان کی تعیین میں اہل کا اختلاف پایا جاتا ہے اور تقریبا اس میں چالیس کے قریب اقوال پائے جاتے ہیں۔جن میں سے زیادہ مشہور قول دو ہیں کہ سات حروف سے مراد سات لغات یا سات وجوہ قراءات ہیں۔ 2۔سات متواتر قراءات یہ ہیں۔ قراءت امام نافع قراءت امام مکی قراءت امام بصری قراءت امام شامی قراءت امام عاصم قراءت امام حمزہ اور قراءت امام کسائی اور تین مشہور قراءات یہ ہیں۔ قراءت امام ابو جعفر قراءت امام یعقوب اور قراءت امام خلف العاشر 3۔حجاز مقدس میں اس وقت امام عاصم کے شاگرد امام حفص کی روایت پڑھی جاتی ہے جو عالم اسلام کے ایک بڑے حصے میں پڑھی جا رہی ہے۔ قرٓن مجید کو لغت قریش پر لکھا گیا ہے۔باقی آپ نے جو خط کوفی کی بات کی ہے تو یہ بعد میں ایجاد ہوا تھا۔ نوٹ: آپ کے یہ سوالات تفصیل کے متقاضی ہیں،ان کی تفصیلات جاننے کے لئے ہماری سائٹ پر موجود ماہنامہ رشد قرءات نمبرز کا مطالعہ فرمائیں۔جن کا لنک یہ ہے۔ http://kitabosunnat.com/kutub-library/quran-aor-ulum-ul-quran/tajweed-wa-qiraat ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتوی کمیٹی محدث فتوی

تبصرے