سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

کیا محرم کےپہلے دس دن مباشرت نہی کر سکتے؟

  • 1446
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-19
  • مشاہدات : 186

سوال

کیا محرم کےپہلے دس دن مباشرت نہی کر سکتے؟
محرم الحرام کے پہلے دس دنوں میں مباشرت السلام عليكم ورحمة الله وبركاته کیا محرم کےپہلے دس دنوں میں مباشرت کرنا منع ہے۔؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته! الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! قرآن وحدیث میں ما ہ محرم میں شادی سے ممانعت کی کو ئی دلیل موجود نہیں ہے۔ یہ صرف جہلا ئے امت کا من گھڑت خود سا ختہ مسئلہ ہے۔ تا ر یخی شہادتوں سے یہ بات مسلمہ ہے کہ سیدنا حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی شہا دت سے بہت عرصہ قبل نبی کریم ﷺپر شریعت مکمل ہو چکی تھی،اور اس میں محرم میں شادی سے ممانعت کی کوئی دلیل موجود نہیں ہے۔لہذا ایک عرصہ بعد اس میں تغیر وتبد ل کا سوال ہی پیدا نہیں ہو تا ہے ۔بلا شک و شبہ سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کی شہادت کا دن تاریخ اسلامی میں بہت ہی المناک دن ہے، لیکن اس عظیم سانحے کی وجہ سے شادی یا منگنی کو حرام کر دینے کی ضرورت نہیں ہے، کیونکہ ہماری شریعت میں سالانہ برسی وغیرہ کے موقعوں پرغم تازہ کرنے اور سوگ منانےکی اجازت نہیں ہےاور نہ ہی یہ کہ ان دنوں میں خوشی کا اظہار کرنا منع ہے۔بعض اقوال کے مطابق سیدنا علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا نکا ح سیدہ فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے یکم محرم کو ہوا تھا۔(البداية والنهاية 3/419) ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتوی کمیٹی محدث فتوی

تبصرے