سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

عدت کا آغاز کہاں سے ہوتا ہے.؟یعنی جس دن عورت کو اطلاع ملے کہ آپ کا خاوند فوت ہو چکا ہے یا جس دن وہ فو ت ہوا تھا مثلا:ایک آدمی ٢٥جون کو گھر سے لا پتہ ہوا اور دو ماہ کے بعد ٢٦اگست کو اطلاع ملی کہ وہ فوت ہو گیا ہے لیکن وہ فوت ٢٦جون کو ہوا تھا اب اس عورت کی ع

  • 1438
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-19
  • مشاہدات : 234

سوال

عدت کا آغاز کہاں سے ہوتا ہے.؟یعنی جس دن عورت کو اطلاع ملے کہ آپ کا خاوند فوت ہو چکا ہے یا جس دن وہ فو ت ہوا تھا مثلا:ایک آدمی ٢٥جون کو گھر سے لا پتہ ہوا اور دو ماہ کے بعد ٢٦اگست کو اطلاع ملی کہ وہ فوت ہو گیا ہے لیکن وہ فوت ٢٦جون کو ہوا تھا اب اس عورت کی ع
مفقود الخبر متوفی عنھا کی بیوی کی عدت السلام عليكم ورحمة الله وبركاته مفقود الخبر کی بیوی کی عدت کا آغاز کہاں سے ہوتا ہے؟یعنی جس دن عورت کو اطلاع ملے کہ آپ کا خاوند فوت ہو چکا ہے یا جس دن وہ فو ت ہوا تھا۔مثلاایک آدمی ٢٥جون کو گھر سے لا پتہ ہوا اور دو ماہ کے بعد ٢٦اگست کو اطلاع ملی کہ وہ فوت ہو گیا ہے لیکن وہ فوت ٢٦جون کو ہوا تھا اب اس عورت کی عدت کب سے شروع ہوگی۔؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته! الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! شریعت اسلامیہ میں احکام کی بنیاد شکوک وشبہات کی بجائے پختہ امور پر رکھی جاتی ہے۔اگر تو اس کی موت کی ایسی مستند خبر ملی ہے ،جس پر یقین کیا جاسکتا ہو تو پھر عدت کا آغاز اس کی موت کے دن 26 جون سے ہی شروع ہو جائے گا۔لیکن اگر یہ خبر مشکوک ہو اور فائنلی طور پر معلوم نہ ہوسکے کہ اس کی موت کس دن واقع ہوئی تھی تو پھر عدت ا س دن سے شروع ہوگی ،جس دن سے خبر ملی ہے۔کیونکہ احکام میں اعتماد یقین پر کیا جاتا ہے ،شک پر نہیں۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتوی کمیٹی محدث فتوی

تبصرے