سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

نوجوان فحاشی سے دور رہے؟

  • 1432
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-19
  • مشاہدات : 170

سوال

نوجوان فحاشی سے دور رہے؟
فحاشی سے بچنے کا طریقہ السلام عليكم ورحمة الله وبركاته اس بے حیائی کے دور میں فحاشی سے کیسے بچا جائے ذرا تفصیل سے جواب دیجئے،آپ کے پچهلے جوابات سے کافی تسکین ہوئی ہے۔؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته! الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! ا۔فحاشی سے بچنے کا ایک طریقہ تو یہ ہے کہ آپ نماز کی پابندی کیا کریں ۔کیونکہ ارشاد باری تعالی ہے۔ ان الصلوۃ تنھی عن الفحشاء والمنکر(العنکبوت:45) بے شک نماز فحاشی اور برائی سے روکتی ہے۔ 2۔دوسرا طریقہ یہ ہے کہ آپ فحاشی کے انجام اور وعید میں وارد عذابوں کو کثرت سے یاد کیا کریں۔ 3۔تیسرے نمبر آپ برے دوستوں کو چھوڑ دیں اور ان کی جگہ نیک اور اچھے دوستوں خصوصا علماء کرام کی مجلس میں بیٹھا کریں۔ 4۔چوتھے نمبر آپ برائی کی طرف لے جانے والے تمام اسباب وذرائع سے بچنے کی کوشش کیا کریں،کسی بھی ایسی جگہ جانے سے گریز کریں جہاں برائی میں پڑنے کا اندیشہ ہو۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتوی کمیٹی محدث فتوی

تبصرے