سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

سالی کے ساتھ زنا پر بیوی کیساتھ طلاق واقع ہوجاتا ہے یا نہیں

  • 1423
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-22
  • مشاہدات : 180

سوال

سالی کے ساتھ زنا پر بیوی کیساتھ طلاق واقع ہوجاتا ہے یا نہیں
سالی کے ساتھ زنا سے بیوی کی زوجیت کا حکم السلام عليكم ورحمة الله وبركاته کیا سالی کے ساتھ زنا کرنے سے بیوی کو طلاق ہو جاتی ہے۔؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته! الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! زنا ایک شنیع اور قبیح ترین جرم ہے ۔اس کے مرتکب کو اللہ تعالی سے توبہ کرنی چاہئے اور اپنے اس گناہ پر خلوص نیت سےمعافی مانگنی چاہئے۔ لیکن سالی کے ساتھ زنا سے بیوی کو طلاق واقع نہیں ہوتی ہے۔کیونکہ کسی بھی حرام فعل کے ارتکاب سے کوئی حلال فعل حرام نہیں ہوتا ہے۔ نبی کریم نے فرمایا: «لا يحرم الحرام الحلال»سنن ابن ماجه » كتاب النكاح » باب لا يحرم الحرام الحلال(2015) حرام کام کسی حلال کو حرام نہیں کرتا ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتوی کمیٹی محدث فتوی

تبصرے