سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

سٹوڈیٹ کالج جامعہ لوکل بس پر جانے پر کرایہ نہیں دیتے آیا کیا یہ درست ھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

  • 1414
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-20
  • مشاہدات : 189

سوال

سٹوڈیٹ کالج جامعہ لوکل بس پر جانے پر کرایہ نہیں دیتے آیا کیا یہ درست ھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سٹوڈنٹس کا کرایہ نہ دینا السلام عليكم ورحمة الله وبركاته کالج اور یونیورسٹی کے طلباء لوکل بسوں پر جانے پر کرایہ نہیں دیتے ، کیا یہ درست ہے۔؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته! الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! شرعا یہ بالکل ناجائز اور حرام ہے،اور دوسروں کے حقوق اور مال پر زبر دستی اور ڈاکہ ہے۔کیونکہ ان کی بسیں تیل پر چلتی ہیں اور کافی اخراجات آتے ہیں ،اس کے ساتھ ساتھ وہ اپنا ٹائم بھی خرچ کرتے ہیں۔لہذا سٹوڈنٹس سمیت کسی کے لئے جائز نہیں ہے کہ وہ ان بسوں پر بغیر کرائے کے سفر کریں۔یہ ان کے ساتھ ظلم اور ان پر زیادتی ہے،اور کل قیامت کے دن اس کا حساب ہوگا۔جس نے جتنا ظلم کیا ہو گا اس کی اتنی ہی نیکیاں لے کر اس مظلوم کو دے دی جائیں گے،لہذا بہتر یہی ہے کہ قیامت کے نیکیاں دینے کی بجائے آج دنیا کا مال ہی دے دیا جائے۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتوی کمیٹی محدث فتوی

تبصرے