سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

میں دکان کرتا ہوں ۔ جس کی آمدن ماہانہ تقریباِِ بیس ہزار روپے ہے اور اس کے اندر تقریباِِ تین لاکھ روپے کی مشین از قسم فوٹوسٹیٹ وغیرہ ہے کیا مجھے اس رقم پر زکواۃ دینی ہو گی۔

  • 1396
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-20
  • مشاہدات : 225

سوال

میں دکان کرتا ہوں ۔ جس کی آمدن ماہانہ تقریباِِ بیس ہزار روپے ہے اور اس کے اندر تقریباِِ تین لاکھ روپے کی مشین از قسم فوٹوسٹیٹ وغیرہ ہے کیا مجھے اس رقم پر زکواۃ دینی ہو گی۔
فوٹو سٹیٹ دکان کی زکوۃ السلام عليكم ورحمة الله وبركاته میں دکان کرتا ہوں جس کی آمدن تقریباِِ بیس ہزار روپے ماہانہ ہے اور اس کے اندر تقریباِِ تین لاکھ روپے کی مشین از قسم فوٹوسٹیٹ وغیرہ ہے کیا مجھے اس رقم پر زکوۃ دینی ہو گی۔؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته! الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! اگر تو آپ یہ بیس ہزار روپے ہر ماہ خرچ کر لیتے ہیں اور آپ کے پاس کوئی رقم جمع نہیں ہو تی ہے تو نصاب نہ ہونے کی وجہ سے آپ کی اس رقم پر کوئی زکوۃ نہیں ہے۔اور اگر آپ نے اس میں سے کچھ رقم بچا لی ہے جو نصاب (ساڑھے باون تولے چاندی) کو پہنچ چکی ہے تو اس پر آپ کو ایک سال گزرنے پر اڑھائی فی صد کے حساب سے زکوۃ دینا ہو گی۔ مشین اگر آپ نے فوٹو کاپیوں اور کاروباری استعمال کے لئے رکھی ہوئی ہے تو اس مشین پر کوئی زکوۃ نہیں ہے۔اور اگر آپ نے اسے بطور تجارت بیچنے کے لئے رکھا ہے تو پھر اس کی قیمت پر اڑھائی فی صد کے حساب سے زکوۃ دینا ہو گی۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتوی کمیٹی محدث فتویٰ

تبصرے