سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

نمازِ تسبیح والی روایت سنداً صحیح ہے یا نہیں؟جو جواب پہلے سے موجود ہے مبہم ہے واضح لکھیں اور اردو میں لکھیں عربی سمجھتے تو آپ سے پوچھنے کی کوئی ضرورت نہ تھی

  • 1387
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-20
  • مشاہدات : 185

سوال

نمازِ تسبیح والی روایت سنداً صحیح ہے یا نہیں؟جو جواب پہلے سے موجود ہے مبہم ہے واضح لکھیں اور اردو میں لکھیں عربی سمجھتے تو آپ سے پوچھنے کی کوئی ضرورت نہ تھی
نماز تسبیح والی روایت کی تحقیق السلام عليكم ورحمة الله وبركاته کیا نماز تسبیح والی روایت کی سند صحیح ہے یا نہیں ۔؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته! الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! نماز تسبیح والی سیدنا عبد اللہ بن عباس(ابو داود:1297) کی روایت کے بارے میں اہل علم کے دو مختلف موقف پائے جاتے ہیں۔امام البانی نے اسے صحیح قرار دیا ہے ،جبکہ شیخ ابن باز اور شیخ صالح العثیمین اسے ضعیف اور موضوع قرار دیتے ہیں۔اگر ان کے دلائل کو دیکھا جائے تو شیخ ابن باز اور شیخ صالح العثیمین کا موقف زیادہ وزنی نظر آتا ہے۔اور ہمارا رجحان بھی اسی طرف ہی ہے۔مزید تفصیل کے لئے دیکھیں فتوی نمبر(1120)http://urdufatwa.com/index.php?/Knowledgebase/Article/View/1120/0/ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتوی کمیٹی محدث فتوی

تبصرے