انسان جب گناہ کرنے کے بعد توبہ کر لیتا اور اس گناہ سے نکل آتا ہے تو اللہ تعالی اس کی توبہ کو قبول فرما لیتے ہیں اور اس کے گناہ کو بخش دیتے ہیں۔وہ اگر دوبارہ وہی گناہ کرتا ہے اور توبہ کر کے اس سے نکل آتا ہے تو اللہ دوبارہ بھی اس کی توبہ کو قبول کر لیتے ہیں اور اس کے گناہ کو معاف کر دیتے ہیں۔اور سچی توبہ کرنے سے ماضی والا گناہ واپس نہیں آتا ہے۔کیونکہ ارشاد باری تعالیٰ ہے۔
وَإِنِّي لَغَفَّارٌ لِّمَن تَابَ وَآمَنَ وَعَمِلَ صَالِحًا ثُمَّ اهْتَدَىٰ ﴿طہٰ:٨٢﴾
’’البتہ جو توبہ کر لے اور ایمان لائے اور نیک عمل کرے، پھر سیدھا چلتا رہے، اُس کے لیے میں بہت درگزر کرنے والا ہوں۔‘‘
(اللجنة الدائمة للبحوث العلمية والإفتاء،رقم:7825)