آپ کا سوال مبہم ہے اس میں آپ نے واضح نہیں کیا کہ مارچ کے کس سال میں آپ کی شادی ہوئی ۔ آپ کے سوال سے ہم جو سمجھے ہیں کہ آپ زکوٰۃ کورمضان میں تقسیم کرنا چاہتے ہیں اور اگر رمضان آپ کی زکوٰۃ سے پہلے آرہا ہے تو پہلے ادا کردیں تو درست ہے اور آئندہ رمضان میں ادا کردیا کریں۔ وگرنہ سال پورا ہونے پر ہی آپ پر زکوٰۃ فرض ہے۔