سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

Zakat

  • 1371
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-20
  • مشاہدات : 177

سوال

Zakat
سونے پر زکوۃ ہر سال ہے یا صرف ایک ہی دفعہ السلام عليكم ورحمة الله وبركاته میرے پاس پینسٹھ تولے زیور ہے کیا اس پر ہر سال زکوٰۃ فرض ہے یا پھر زندگی میں ایک بار زکوٰۃ ادا کرنا ہی کافی ہے۔ قرآن وحدیث کی روشنی میں وضاحت کر دیں۔؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته! الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! آپ کے اس سونے پر ہر سال زکوۃ دینا فرض ہے،حتی کہ یہ کم ہوتے ہوتے ساڑھے سات تولے سے کم ہو جائے ،پھر اس پر زکوۃ نہیں ہو گی۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتوی کمیٹی محدث فتوی

تبصرے