سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

مرنے کے بعد کی زندگی

  • 1369
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-20
  • مشاہدات : 233

سوال

مرنے کے بعد کی زندگی
میاں بیوی جنت میں میاں بیوی ہی ہونگے السلام عليكم ورحمة الله وبركاته جب مرد یا عورت میں سے کوئی فوت ہو جاتا ہے،دنیا میں تو ان کا رشتہ خاوند بیوی کا ہوتا ہے تو کیا مرنے کے بعداللہ کرے تمام مسلمان جنت الفردوس میں داخل ہوں۔تو کیا میاں بیوی ایک دوسرے سے ملیں گے۔؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته! الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! اگر میاں بیوی دونوں جنت میں چلے جائیں تو وہ دونوں وہاں بھی میاں بیوی ہی ہونگے ،بلکہ دنیا کی بیوی جنتی حوروں سے زیادہ خوبصورت ہو گی اور ان کی سردار ہو گی ۔ ارشاد باری تعالی ہے۔ (ادْخُلُوا الْجَنَّةَ أَنْتُمْ وَأَزْوَاجُكُمْ تُحْبَرُونَ) [الزخرف:70]. تم اور تمہاری بیویاں جنت میں داخل ہو جاو۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتوی کمیٹی محدث فتوی

تبصرے