سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

سحری کے بعد سونا۔۔۔

  • 1366
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-20
  • مشاہدات : 202

سوال

سحری کے بعد سونا۔۔۔
سحری کھانےکے بعد سونے کی ممانعت السلام عليكم ورحمة الله وبركاته کیا سحری کے بعد سونا منع ہے؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته! الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! انسان دن اور رات میں کسی بھی وقت سو سکتا ہے بشرطیکہ فرائض اور واجبات میں کوتاہی واقع نہ ہو رہی ہو۔اگر تو سحری کھانے کے بعد نماز فجر ضائع ہونے کا اندیشہ ہو تو سحری کے بعد سونا ممنوع ہے۔اور اگر نماز کے ضائع ہونے کا خطرہ نہ ہو تو کچھ دیر سو جانے میں کوئی حرج نہیں ہے۔نیز یاد رہے کہ سحری آخری وقت میں کھانا افضل ہے،اگر آدمی آخری وقت پر سحری کھائے تو سونے کی نوبت ہی نہیں آئے گی۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتوی کمیٹی محدث فتوی

تبصرے