سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

رمضان المبارک کے تین عشروں کی دعائیں

  • 1360
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-20
  • مشاہدات : 202

سوال

رمضان المبارک کے تین عشروں کی دعائیں
رمضان کے تین عشروں کی دعائیں؟ السلام عليكم ورحمة الله وبركاته رمضان المبارک کے تین عشروں کیلئے جو الگ الگ تین دعائیں کتب اور انٹرنیٹ پر عام پھیلی ہوئی ہیں، کیا وہ سنت سے ثابت ہیں؟ پہلے عشرے کی دعا: یا حی یا قیوم برحمتک استغیث دوسرے عشرے کی دعا:استغفر اللہ ربی من کل ذنب و اتوب الیہ تیسرے عشرے کی دعا: اللھم اجرنی من النار۔ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته! الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! رمضان کے مہینے میں اگرچہ کثرت سے دعائیں کرنی چاہئیں اور ان میں یہ دعائیں بھی کی جاسکتی ہیں۔لیکن ان دعاؤں کی تینوں عشروں کے ساتھ تخصیص کی کوئی دلیل نہیں ہے۔لہذا بہتر یہی ہے کہ بلاتخصیص ہی اللہ سے دعائیں کی جائیں۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتوی کمیٹی محدث فتوی

تبصرے