سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

خوارج -کون-ھین

  • 1347
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-20
  • مشاہدات : 206

سوال

خوارج -کون-ھین
خوارج کون ہیں؟ السلام عليكم ورحمة الله وبركاته خوارج کون ہیں۔؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته! الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! خارجی دراصل وہ لوگ ہیں جو حضرت علی کی فوج سے اس بنا پر علیحدہ ہوگئے کہ انھوں نے حضرت امیر معاویہ کی ثالثی کی تجویز منظور کر لی تھی۔ خارجیوں کا نعرہ تھا کہ ’’حاکمیت صرف اللہ ہی کے لیے ہے‘‘ انھوں نے مقام حرورا میں پڑاؤ ڈالا اور کوفہ ، بصرہ ، مدائن وغیرہ میں اپنے عقائد کی تبلیغ شروع کر دی۔ ان کا عقیدہ تھا کہ دینی معاملات میں انسان کو حاکم بنانا کفر ہے اور جو لوگ ایسے فیصلوں کو تسلیم کرتے ہیں وہ واجب القتل ہیں۔۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتوی کمیٹی محدث فتوی

تبصرے