سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

مسجد کو گالی دینے والے کا کیا حکم ہے؟ کسی نے دی ہے تو اب کیا کیا جائے؟

  • 1327
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-20
  • مشاہدات : 200

سوال

مسجد کو گالی دینے والے کا کیا حکم ہے؟ کسی نے دی ہے تو اب کیا کیا جائے؟
مسجد کو گالی دینے والے کا حکم؟ السلام عليكم ورحمة الله وبركاته مسجد کو گالی دینے والے کا کیا حکم ہے؟اگر کسی نے گالی دی ہو تو اب اس کاکیا کیا جائے؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته! الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! مسجد اللہ کا شعار ہے اور شعائر اللہ کو گالی دینا ارتداد اور کفریہ عمل ہے۔اس سے انسان دائرہ اسلام سے خارج ہو جاتا ہے۔ارشاد باری تعالی ہے۔ (قُلْ أَبِاللّهِ وَآيَاتِهِ وَرَسُولِهِ كُنتُمْ تَسْتَهْزِئُونَ لاَ تَعْتَذِرُواْ قَدْ كَفَرْتُم بَعْدَ إِيمَانِكُمْ )(التوبة: 65-66) آپ کہہ دیجیئے ! کیا اللہ کے ساتھ،اس کے رسول کے ساتھ اور اس کی آیات کے ساتھ ہی تم نے مذاق کرنا تھا،تحقیق تم ایمان لانے کے بعد کافر ہو گئے ہو۔ ایسے شخص پر لازم ہے کہ وہ اللہ سے توبہ کرے اور آئندہ یہ فعل قبیح دہرانے سے باز رہے۔ورنہ اللہ کی پکڑ بڑی سخت ہے۔اگر وہ توبہ کر لے تو ٹھیک ورنہ اسلامی حکومت اسے قتل کر دے۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتوی کمیٹی محدث فتوی

تبصرے