الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
زکوٰۃ ہر صاحب نصاب پر فرض ہے اگر وہ نہیں دیتا تو کبیرہ گناہ کا مرتکب ہے اور اگر اس رکن کا انکار ہی کردے تو کافر ہوجاتا ہے۔ اگر کوئی صاحب نصاب ہونے کے باوجود زکوٰۃ نہیں دیتا تو اسلامی ریاست اس سے زبردستی زکوٰۃ وصول کرسکتی ہے اور یہ جبر صرف اسلامی حکام کو روا ہے ناکہ ہر مسلمان کو۔ آج کے دور میں جبکہ صحیح اسلامی حکومت کہیں دکھائی نہیں دیتی ۔ عامی مسلمانوں کو قطعاً ایسے شخص سے جبراً زکوٰۃ لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی وگرنہ اس سے فتنہ و فساد کا اندیشہ ہے۔ باقی رہا جہاد کے فنڈ کا مسئلہ تو جہاد کے لیے فنڈ کی ترغیب ہی دلائی جاسکتی ہے ناکہ کسی سے زبردستی جہادفنڈ لیا جائے۔ وبالله التوفيق
فتویٰ کمیٹی
محدث فتویٰ