سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

ہمبستری کے بارے میں

  • 1284
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-20
  • مشاہدات : 351

سوال

ہمبستری کے بارے میں
کن کن دنوں میں ہمبستری کرنا جائز یا ناجائز ہے۔؟ السلام عليكم ورحمة الله وبركاته سال کے وہ کون کون سے دن ہیں جن میں بیوی سے ہمبستری کرنا گناہ حرام یا مکروہ ہے یا ایسے کون سے دن ہیں جن میں ہمبستری جائز نہیں ہے، یا آنے والے بچے کے لیے نقصان یا ایسے کوئی دن جن کا احترام کرنا چاہیے تفصیل سے جواب دیں۔؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته! الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! اگر آپ کی صحت اجازر دیتی ہو تو سال کے ہر دن اپنی بیوی سے ہم بستری کر سکتے ہیں ،اور اس میں کسی قسم کی کوئی ممانعت نہیں ہے،لیکن اپنی صحت کا خیال رکھنا بھی ایک شرعی ضرورت ہے،اگر صحت کمزور ہو رہی ہوتو اس عمل میں مناسب وقفہ ضروری ہو جاتا ہے۔کیونکہ اللہ تعالی فرماتے ہیں۔ ولا تلقوا بایدیکم الی التھلکۃ(البقرۃ:195) تم اپنے آپ کو ہلاکت میں نہ ڈالو۔ اسی طرح دوران حمل اگر بچے کی صحت کو خطرہ ہوتو بھی اس عمل سے اجتناب کرنا چاہئے۔ورنہ کوئی مضائقہ نہیں ہے۔ ہاں البتہ اس میں یہ اصول ذہن میں رکھیں کہ دوران حیض اور جائے پاخانہ میں جماع کرنا حرام ہے۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتوی کمیٹی محدث فتوی

تبصرے