سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

وظائف

  • 1278
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-19
  • مشاہدات : 183

سوال

وظائف
ادائیگی قرض کی دعا السلام عليكم ورحمة الله وبركاته اگر کو ئی شخص مقروض ہو تو اس کو کونسا وظیفہ کرنا چا ہیے۔؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته! الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! سب سے پہلے اسے اللہ کے ساتھ اپنا تعلق مضبوط کرنا چاہئے،اور شریعت پر عمل کرنا چاہئے۔نماز کی پابندی کرے ،کیونکہ اللہ تعالی فرماتے ہیں۔ یایھا الذین آمنوا استعینوا بالصبر والصلاۃ(البقرۃ:153) اے ایمان والو! صبر اور نماز کے ذریعے مدد حاصل کرو۔ اس کے ساتھ ساتھ اسے ان مسنون دعاوں کو کثرت سے پڑھنا چاہئے ،جو نبی کریم نے ادائیگی قرض کے حوالے سے امت کو سکھلائی ہیں۔ان میں سے ایک درج ذیل ہیں۔ 1۔اللَّهُمَّ اكْفِنِي بِحَلَالِكَ عَنْ حَرَامِكَ وَأَغْنِنِي بِفَضْلِكَ عَمَّنْ سِوَاكَ (صحیح الترمذی:3563) اے اللہ!مجھے اپنے حلال کے ساتھ اپنے حرام سے کافی ہو جااور مجھے اپنے فضل کے ساتھ اپنے علاوہ سب سے غنی کر دے۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتوی کمیٹی محدث فتوی

تبصرے