سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

زنا ایک قرض ہیں ؟؟؟؟

  • 1271
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-20
  • مشاہدات : 622

سوال

زنا ایک قرض ہیں ؟؟؟؟
کیا زنا ایک قرض ہے۔؟ السلام عليكم ورحمة الله وبركاته آج کل فیس بک پر مختلف پوسٹس شئیر ہوتی ہیں، جن کا کوئی حوالہ نہیں ہوتا۔ایسی ہی ایک پوسٹ میں لکھا گیا تھا کہ زنا قرض ہے اگر کوئی زنا کرتا ہے تو یہ قرض ہوتا ہے یعنی یہ قرض اس آدمی کی بہن بیٹی بیوی سے نکلے گا۔برائے مہربانی قرآن حدیث کی روشنی میں جواب دے کر ماجور ہوں۔؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته! الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! یہ حدیث نہیں ہے ،بلکہ امام شافعی کا ایک شعر ہے،جو کچھ یوں ہے۔ إن الزنى دين فإن أقرضته *** كان الوفاء بأهل بيتك فأعلم زنا ایک قرض ہے ،اگر تو یہ قرض لے گا تو اس کی ادائیگی تیرے گھر والوں سے ہوگی۔ لیکن یاد رکھیں کہ شرعی اعتبار سے ہر شخص اپنے گناہ کا خود ذمہ دار ہے ،اور کوئی کسی کا بوجھ نہیں اٹھائے گا۔یعنی کسی کے زنا کا بدلہ کسی دوسرے(ماں ،بہن یا بیٹی) سے نہیں لیا جائے گا۔اس گناہ کا بوجھ اسی پر ہو گا جس نے کیا ہے۔ ارشاد باری تعالی ہے۔ الا تزر وازرۃ وزر اخری(النجم:38) کوئی بوجھ اٹھانے والا کسی دوسرے کا بوجھ نہیں اٹھائے گا۔ امام شافعی کا یہ قول سمجھانے کی غرض سے تھا۔جیسے ہم کہتے ہیں "جیسا کرو گے ویسا بھرو گے" ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتوی کمیٹی محدث فتوی

تبصرے