سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

عقیقہ اسلام علیکم چند سال قبل میرا لڑکا پیدا ہوا اس وقت میرے مالی حالات عقیقہ کرنے کے نہیں تھے براءے مہربانی آپ بتایءں کہ اس کا کیا طریقہ ہے

  • 1266
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-20
  • مشاہدات : 195

سوال

عقیقہ اسلام علیکم چند سال قبل میرا لڑکا پیدا ہوا اس وقت میرے مالی حالات عقیقہ کرنے کے نہیں تھے براءے مہربانی آپ بتایءں کہ اس کا کیا طریقہ ہے
لیٹ عقیقہ کرنے کا بیان السلام عليكم ورحمة الله وبركاته چند سال قبل میرے گھر لڑکا پیدا ہوا، اس وقت میرے مالی حالات عقیقہ کرنے کے نہیں تھے۔ اب میں عقیقہ کرنا چاہتا ہوں ۔اب اس کا کیا طریقہ کا رہے۔؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته! الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! عقیقہ کرنے کا مسنون وقت تو ساتواں دن ہے ،کیونکہ نبی کریم کی حدیث مبارکہ ہے۔ اَلْغُلَامُ مُرْتَھَنُّ بِعَقِیْقَتِہ یُذْبَحُ عَنْہُ یَوْمَ السَّابِعِ وَیُسَمّٰی وَیُحْلَقُ رَاْسُہ(ترمذی:1522) بچہ اپنے عقیقہ کے ساتھ گروی ہے اس کی طرف سے ساتویں دن ذبح کیا جائے اس کا نام رکھا جائے اور اس کا سر مونڈا جائے۔ اس حدیث مبارکہ کے مطابق تو نتیجہ یہی نکلے گا کہ ساتویں دن کے بعد عقیقہ کے لیے شریعت میں کوئی دن مقرر نہیں ہے۔اب وہ جس دن چاہے عقیقہ کر لے۔وہ اس کی طرف سے صدقہ ہو جائے گا۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتوی کمیٹی محدث فتوی

تبصرے