سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

سورہ توبہ کی آیات 73 / 74 میں ہے کے الله ور اس کا نبی اپنے فضل سے گنی کر تے ہے یا دیتے ہے؟؟؟

  • 1256
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 201

سوال

سورہ توبہ کی آیات 73 / 74 میں ہے کے الله ور اس کا نبی اپنے فضل سے گنی کر تے ہے یا دیتے ہے؟؟؟
کیا نبی کریم کے وسیلے سے دعا کی جاسکتی ہے۔؟ السلام عليكم ورحمة الله وبركاته میراایک دوست کہتا ہے کہ سورہ توبہ کی آیات 73 / 74 میں ہے کہ الله ا ور اس کا نبی اپنے فضل سے دیتے ہیں؟ کیا ان آیات کی روشنی میں نبی کریم کے وسیلے سے دعا کر سکتے ہیں؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته! الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! نہیں ،ان آیات کا تو یہ مفہوم ہے ہی نہیں ہے۔پہلے ان آیات کا متن دیکھیں۔ فَإِنْ رَجَعَكَ اللَّهُ إِلَىٰ طَائِفَةٍ مِنْهُمْ فَاسْتَأْذَنُوكَ لِلْخُرُوجِ فَقُلْ لَنْ تَخْرُجُوا مَعِيَ أَبَدًا وَلَنْ تُقَاتِلُوا مَعِيَ عَدُوًّا ۖ إِنَّكُمْ رَضِيتُمْ بِالْقُعُودِ أَوَّلَ مَرَّةٍ فَاقْعُدُوا مَعَ الْخَالِفِينَ وَلا تُصَلِّ عَلَى أَحَدٍ مِنْهُمْ مَاتَ أَبَداً وَلا تَقُمْ عَلَى قَبْرِهِ إِنَّهُمْ كَفَرُوا بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ وَمَاتُوا وَهُمْ فَاسِقُونَ (التوبة:،83،84) ان آیات مبارکہ میں وسیلے کے حوالے سے کوئی تذکرہ نہیں ہے۔ان آیات میں تو منافقین کی کرتوتوں اور ان کی نماز جنازہ نہ پڑھنے کی بات مذکور ہے۔ نیز آپ یاد رکھیں کہ صرف تین طرح کا وسیلہ جائز ہے ،جس کی تفصیل فتوی نمبر (11198) میں دیکھیں۔ http://urdufatwa.com/index.php?/Knowledgebase/Article/View/11198/0/ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتوی کمیٹی محدث فتوی

تبصرے