سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

امام ضامن کی اسلام میں کیا اہمیت ہے؟

  • 1236
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-20
  • مشاہدات : 204

سوال

امام ضامن کی اسلام میں کیا اہمیت ہے؟
اسلام میں امام ضامن کی اہمیت السلام عليكم ورحمة الله وبركاته ہم اکثردیکھتے ہیں کہ جب کوئی سفر پر جاتا ہے تو اس کے بازو پر کسی کپڑے میں کچھ پیسے باندھ دئیے جاتے ہیں کہ یہ امام ضامن ہے اور واپس آکربچوں میں بانٹ دینا،میں یہ جانتا چاہتا ہوں کہ اس کی کیا حقیقت ہے۔؟کیا ایسا کرنا جائز ہے ۔؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته! الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! اس عمل کی اسلام میں کوئی اہمیت یا صراحت موجود نہیں ہے ،اور ایسا کرنا ناجائز ہے کیونکہ یہ اللہ کو چھوڑ کر غیر اللہ(امام ضامن) پر توکل ہےجو سراسر شرک ہے۔اور شرک ناقابل معافی جرم ہے۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتوی کمیٹی محدث فتوی

تبصرے