سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

اگر کوئی کنواری لڑکی اپنے چھ ماہ کے بچے کے منہ میں نپل ڈال دے

  • 1178
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-20
  • مشاہدات : 179

سوال

اگر کوئی کنواری لڑکی اپنے چھ ماہ کے بچے کے منہ میں نپل ڈال دے
کنواری لڑکی کا چھ ماہ کے بھتیجے کے منہ میں پستان ڈالنا السلام عليكم ورحمة الله وبركاته اگر کوئی کنواری لڑکی اپنے چھ ماہ کے بھتیجے یا بھانجھے کے منہ میں اپنے پستان کا نپل ڈال دے اور بچہ چوسنی کی طر ح نپل کو چوس لے تو کیا لڑکی گناہ گار ہو گی۔؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته! الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! اگر شہوت کی غرض کے علاوہ صرف بچے کو چپ کروانے کے لئے ایسا کیا ہے تو بظاہر اس میں کوئی گناہ نہیں ہے ،لیکن یہ طرز عمل کنواری لڑکیوں کی شرم و حیا اور عفت وعصمت کے تقاضوں کے منافی ہے ،لہذا آئندہ اس عمل سے پرہیز کیا جائے ،کیونکہ اس عمل میں بھی لذت حاصل ہوتی ہے اورشہوت یا لذت کے حصول کے لئے ایسا کرنا تو بالکل ناجائز اور حرام ہے ۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتوی کمیٹی محدث فتوی

تبصرے