سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

حلال اورحرام

  • 1175
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-20
  • مشاہدات : 173

سوال

حلال اورحرام
سگریٹ اور پان کا کاروبار کرنے کی حرمت السلام عليكم ورحمة الله وبركاته سگریٹ اور اورپان کا کاروبارکرناحرام ہے یاحلال ہے ۔؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته! الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! اللہ رب العزت نےحلال وحرام کی پوری تفصیل کےسا تھ ساتھ ان اشیاء کےلئے ايک اصول بھی بنادياہے ،جومرورِزمانہ کے ساتھ وجودميں آتی رہتی ہيں۔ ارشاد باری تعالی ہے: " وَيُحِلُّ لَهُمُ الطَّيِّبَاتِ وَيُحَرِّمُ عَلَيْهِمُ الْخَبَآئِثَ " ( الأعراف 157 ) ’’ محمدﷺ ان کے لئےپاکیزہ صاف ستھری چیزیں حلال بتاتے ہيں اورگندی ناپاک چیزیں حرام بتاتے ہيں‘‘ اور ظاہرہےکہ يہ قاعدہ کلیہ قیامت تک کےلئے،ہرزمانہ میں دنیا کےتمام گوشوں اورخطوں کے لئےہے،لہذا دنیاکےکسی بھی خطے اورزمانے ميں پائی جانے والی کوئی بھی چیز شریعت کےمتعین کردہ اس اصول سے خارج نہیں ہے ، انہیں اشیاء ميں سےايک تمباکواوراس سےمشتق ديگر اشیاءمثلا:سگریٹ، بیڑی، چیلم، زردہ، کھینی، ہيروئن، افیون، بھنگ، گانجہ، ڈرگس اور نشہ آورانجکشن وغیرہ بھی ہيں، جنہیں قرآن وسنت کے نصوص اورشریعت کےتمام اصول وقواعد کے پیش نظرعلمائےکرام حرام قرار دتیے ہيں ، کيونکہ يہ حرام اشیاء اللہ کی حدود ہيں جن کی پاسداری ہرمومن پر فرض ہے۔ اور یاد رہے کہ ہر وہ چیز جو حرام ہو ،اس کی خرید وفروخت بھی حرام ہوتی ہے۔اس اعتبار سے مذکورہ بالا چیزوں کا کاروبار کرنا ناجائز اور حرام ہے۔ مزید تفصیل کے لئے دیکھیں فتوی نمبر(2133)http://www.urdufatwa.com/index.php?/Knowledgebase/Article/View/2133/0/ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتوی کمیٹی محدث فتوی

تبصرے