سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

کیا پینٹ پہنا ہرام ہے؟

  • 1117
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-20
  • مشاہدات : 191

سوال

کیا پینٹ پہنا ہرام ہے؟
کیا پینٹ پہننا حرام ہے۔؟ السلام عليكم ورحمة الله وبركاته کیا پینٹ پہننا حرام ہے۔؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته! الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! لباس کے حوالے سے ارشاد باری تعالی ہے۔ یٰبَنِی آدَمَ قَدْ أَنْزَلْنَا عَلَیْکُمْ لِبَاساً یُوَارِیْ سَوْآتِکُمْ وَرِیْشاً․(سورہ اعراف آیت نمبر 26) (اے اولادِ آدم! ہم نے تمہارے لیے لباس پیدا کیا جو تمہارے ستر کو چھپاتا ہے اور موجب زینت بھی ہے) دوسری جگہ فرمایا: یٰبَنِیْ آدَمَ خُذُوْا زِیْنَتَکُمْ عِنْدَ کُلِّ مَسْجِدٍ (اے آدم کی اولاد! لے لو اپنی آرائش ہر نماز کے وقت) لہذا لباس کے حوالے سے چند اصول یاد رکھیں کہ: (1) لباس اتنا باریک نہ ہو کہ اس سے جسم نظر آتا ہو۔ (2) لباس اتنا تنگ نہ ہو کہ جسم کے اعضاءکا حجم دکھتا ہو۔ (3) لباس اتنا چھوٹا نہ ہو کہ ستر پوشی کا مقصد ہی پورا نہ کرتا ہو۔ (4) لباس ایسا ہو کہ غیر مسلموں سے مشابہت نہ ہوتی ہو۔ (5) لباس ایسا نہ ہو کہ اس سے تکبر کی گھن آتی ہو۔ مذکورہ بالا اصولوں کے روشنی میں اگر دیکھا جائے تو پینٹ اس پر پورا نہیں اترتی ،کیونکہ اس میں انسان کے اعضاء نمایاں طور پر نظر آرہے ہوتے ہیں۔لہذا اسے پہننا جائز نہیں ہے۔ مزید تفصیل کے لئے درج ذیل لنک پر کلک کریں۔ http://forum.mohaddis.com/threads/%D9%85%D9%88%D9%85%D9%86-%DA%A9%D8%A7-%D9%84%D8%A8%D8%A7%D8%B3.3514/ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتوی کمیٹی محدث فتوی

تبصرے