سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

جنسی تسکین کیلئے سیکسی ویڈیو دیکھتا ہے

  • 1105
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-19
  • مشاہدات : 498

سوال

جنسی تسکین کیلئے سیکسی ویڈیو دیکھتا ہے
جنسی تسکین کیلئے سیکسی ویڈیو دیکھنے کی حرمت السلام عليكم ورحمة الله وبركاته جنسی تسکین کیلئے سیکسی ویڈیو دیکھنے کا کیا حکم ہے۔؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته! الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! کسی بھی مسلمان کے لئے یہ جائز نہیں ہے کہ وہ جنسی افلام دیکھے ،کیونکہ اس سے قساوت قلب،ذکر الہی سے غفلت ،اس فعل شنیع کو عمل میں لانے کی سوچ اور گناہ کرنے کی جرات پیدا ہوتی ہے۔ اللہ تعالی نے مومنوں کو حرام شی کو دیکھنےسے اپنی نظر جھکا لینے کا حکم دیا ہے۔ارشاد باری تعالی ہے۔ {قُل لِّلْمُؤْمِنِينَ يَغُضُّوا مِنْ أَبْصَارِهِمْ وَيَحْفَظُوا فُرُوجَهُمْ ذَلِكَ أَزْكَى لَهُمْ إِنَّ اللَّهَ خَبِيرٌ بِمَا يَصْنَعُونَ} [النور: 30]. اے نبی! آپ مومنوں کو کہہ دیں کہ وہ اپنی نگاہ جھکا کر رکھیں اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کریں۔یہ عمل ان کے لئے زیادہ پاکیزگی کا باعث ہے۔ ایسی افلام دیکھنے والے کو اللہ سے توبہ کرنی چاہئے اور اپنے اس گناہ کی معافی مانگنی چاہئے،زندگی کا کوئی بھروسہ نہیں کہ کس گلی میں شام ہو جائے۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتوی کمیٹی محدث فتوی

تبصرے