سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

عورت حیض میں جو کپڑا استعمال کرتی ہے وہ دھو کر پھنکنا چاہے

  • 1088
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-20
  • مشاہدات : 175

سوال

عورت حیض میں جو کپڑا استعمال کرتی ہے وہ دھو کر پھنکنا چاہے
حیض کے کپڑوں کو دھوئے بغیر پھینکنا السلام عليكم ورحمة الله وبركاته میرا سوال یہ ہے کہ عورت حیض میں جو کپڑا استعمال کرتی ہے کیااسے دھو کر پھینکنا چاہئے یا کسی رنگ دار شاپر میں ڈال کربغیر دھونے کے بھی پھینک سکتی ہیں،کیا اس طر ح پھینکنے سے کوئی گناہ تو نہیں ہے۔ کسی نے ہمیں کہا ہے کہ یہ بہت گناہ کا کام ہے۔؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته! الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! یہ ایک بالکل فضول،جہالت پر مبنی اور لغو بات ہے ،جس کا شریعت کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔جب آپ نے اسے پھینکنا ہی ہے تو دھونے کی کیا ضرورت ہے ۔ہاں البتہ اگر اس کو دوبارہ استعمال کرنا ہو تو دھو کر دوبارہ بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتوی کمیٹی محدث فتوی

تبصرے