سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

نکاح کے موقع پر مٹھائی بانٹنے کا حکم

  • 1078
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-20
  • مشاہدات : 165

سوال

نکاح کے موقع پر مٹھائی بانٹنے کا حکم
نکاح کے موقع پر مٹھائی بانٹنا السلام عليكم ورحمة الله وبركاته نکاح کے موقع پر مٹھائی بانٹنا کیا بدعت میں شمار ہو گا؟ یہ عام دنیاوی طور پر بانٹی جاتی ہے۔؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته! الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! عقد نکاح کی تکمیل کے وقت خوشی ہونا ایک فطری سی بات ہے ،اور اس خوشی میں اگر معروف طریقے سے کوئی مٹھائی کھلاتا ہے تو بظاہر اس کی کوئی ممانعت نظر نہیں آتی،ہاں البتہ خوشی کے اظہار میں شرعی حدود کا خیال رکھنا ضروری ہے۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتوی کمیٹی محدث فتوی

تبصرے