سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

ناحق بددعا

  • 1038
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-20
  • مشاہدات : 205

سوال

ناحق بددعا
ناحق بد دعا کی قبولیت السلام عليكم ورحمة الله وبركاته اگر کوئی مسلمان کسی مسلمان کو ناحق بددعا دے تو کیا وہ قبول ہوتی ہے۔؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته! الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! قبولیت کا معاملہ تو اللہ پر موقوف ہے ،وہ چاہے تو قبول کرے ،چاہے تو نہ کرے،لیکن کسی بھی مسلمان کے یہ شایان شان نہیں ہے کہ وہ کسی کو بد دعا دے ۔نبی کریم کا نمونہ ہمارے سامنے ہے کہ انہوں نے اہل طائف سے پتھر کھانے کے باجود بھی ان کے حق میں ہدایت کی دعا کی۔لہذا ہمیں بھی رسول اللہ کے اس طریقہ پر عمل کرتے ہوئے صبر وتحمل سے کام لینا چاہئے اور بد دعا سے بچنا چاہئے۔ مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے دیگر مسلمان محفوظ ہوں۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتوی کمیٹی محدث فتوی

تبصرے