سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

جنات سے زنا

  • 9989
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1451

سوال

جنات سے زنا
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اگر کسی عورت سے جنات نے زنا کیا تو کیا وہ بھی گناہ گار ہو گی۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

پہلی بات تو یہ ہے کہ ایسے واقعات کا وقوع تقریبا ناممکن ہے ۔اور اگر ایسا کوئی واقعہ ہوتا بھی ہے تو اس میں عورت کی مرضی اور عدم مرضی کا اعتبار ہوگا۔اگر یہ زنا عورت کے رضا اور مرضی سے واقع ہوا ہو تو اس سے عورت بھی گناہ گار ہوگی،اور اگر جنات نے زبر دستی ایسا کیا ہو اور اس میں عورت کی مرضی یا اختیار شامل نہ ہو تو امید ہے کہ وہ اللہ کے ہاں بری الذمہ ہو گی۔اور اسے گناہ نہیں ہوگا۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتوی کمیٹی

محدث فتوی


تبصرے