غیراللہ کیلئے ذبح کرنا تو حرام اور شرک ہے لیکن سوال یہ ہے کہ مہمانوں اور قریبی رشتہ داروں کے لئے ذبح کرنے کا کیا حکم ہے؟
: کسی فائدے کے حصول یا نقصان سے بچنے کیلئے غیر اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کی خاطر (جانور وغیرہ) ذبح کرنا شرک ہے کیونکہ نبیﷺ نے اس پر لعنت فرمائی ہے۔ آپ نے فرمایا:
’’اللہ تعالیٰ نے اس شخص پر لعنت فرمائی ہے جو غیر اللہ کیلئے ذبح کرے‘‘۔
لیکن مہمان یا قریبی رشتہ دار کیلئے اللہ تعالیٰ کے نام پر ذبح کرنے میں کوئی حرج نہیں۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب