سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(498) کفار ملکوں میں مجہول گوشت

  • 9976
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 1073

سوال

(498) کفار ملکوں میں مجہول گوشت
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

یہاں امریکہ میں فروزن گوشت ملتا ہے‘ جس کے بارے میں ہمیں یہ معلوم نہیں ہوتا کہ اسے کس نے اور کس طرح ذبح کیا تھا؟ کیا ہم اس طرح کے گوشت کو کھا سکتے ہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اگر مذکورہ گوشت کے علاقے میں صرف اہل کتاب یعنی یہودو نصاریٰ ہی رہتے ہیں تو ان کا ذبیحہ حلال ہے خواہ یہ معلوم نہ بھی ہو کہ انہوں نے اسے کس طرح ذبح کیا ہے کیونکہ ان کے ذبیحہ کے بارے میں اصل یہ ہے کہ وہ حلال ہے‘ اس لیے کہ ارشاد باری تعالیٰ ہے:

﴿اليَومَ أُحِلَّ لَكُمُ الطَّيِّبـٰتُ ۖ وَطَعامُ الَّذينَ أوتُوا الكِتـٰبَ حِلٌّ لَكُم وَطَعامُكُم حِلٌّ لَهُم...﴿٥﴾... سورةالمائدة

’’آج تمہارے لیے سب پاکیزہ چیزیں حلال کر دی گئی ہیں اور اہل کتاب کا کھانا بھی تمہارے لیے حلال ہے اور تمہارا کھانا ان کیلئے حلال ہے‘‘۔

اور اگر اس علاقہ میں اہل کتاب کے علاوہ دیگر کفار رہتے ہوں تو پھر اسے کھانا حلال نہیں ہے کیونکہ اس میں حلال کے ساتھ حرام کا اشتباہ بھی ہے‘ اسی طرح گوشت فروخت کرنے والوں کے بارے میں یہ معلوم ہو کہ وہ اسے غیر شرعی طریقے سے ذبح کرتے ہیں مثلاً گلا گھونٹ کر یا بجلی کا کرنٹ دے کر تو اسے بھی نہیں کھانا چاہئے خواہ ذبح کرنے والا مسلمان ہو یا کافر‘ کیوں کہ ارشاد باری تعالیٰ ہے:

﴿حُرِّ‌مَت عَلَيكُمُ المَيتَةُ وَالدَّمُ وَلَحمُ الخِنزيرِ‌ وَما أُهِلَّ لِغَيرِ‌ اللَّهِ بِهِ وَالمُنخَنِقَةُ وَالمَوقوذَةُ وَالمُتَرَ‌دِّيَةُ وَالنَّطيحَةُ وَما أَكَلَ السَّبُعُ إِلّا ما ذَكَّيتُم...﴿٣﴾... سورة المائدة

’’تم پر مردہ جانور اور (بہتا ہوا) لہو اور سور کا گوشت اور جس چیز پر اللہ کے سوا کسی اور کا نام پکارا جائے اور جو جانور گلا گھٹ کر مر جائے اور جو چوٹ لگ کر مر جائے اور جو گر کر مر جائے اور جو سینگ لگ کر مر جائے‘ یہ سب حرام ہیں اور وہ جانوربھی جسے درندے پھاڑ کھائیں مگر جس کو تم (مرنے سے پہلے) ذبح کر لو‘‘۔

اللہ تعالیٰ مسلمانوں کو دین میں فقاہت (سمجھ بوجھ) کی توفیق عطا فرمائے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج3ص458

محدث فتویٰ

تبصرے