بعض لوگ میت کے ساتھ جانور لے کر جاتے ہیں جسے وہ جدف کے نام سے موسوم کرتے ہیں تاکہ اسے قبرستان میں ذبح کر کے حاضرین میں تقسیم کر دیں۔ اسے قبرستان سے ایک سو میٹر کے فاصلہ پر ذبح کیا جاتا ہے یہ اونٹ‘ گائے یا بکری ہوتا ہے۔ امید ہے اس سلسلہ میں رہنمائی فرمائیں گے۔
قبر کے پاس جانور ذبح کرنا اور یہ جسے جدف کے نام سے موسوم کیا جاتا ہے حرام ہے کیونکہ اس سے مقصود عبادت اور تقرب ہوتا ہے اور نبی اکرمﷺ نے غیر اللہ کیلئے ذبح کرنے والے پر لعنت فرمائی ہے۔ فرمایا:
’’جو غیر اللہ کیلئے ذبح کرے اس پر اللہ کی لعنت ہو‘‘۔
اہل میت کا حاضرین کیلئے کھانا تیار کرنا سنت نہیں ہے بلکہ سنت یہ ہے کہ اہل میت کیلئے کھانا تیار کیا جائے کیونکہ سنت سے ثابت ہے کہ حضرت جعفرؓ کی شہادت کی جب خبر آئی تو نبیﷺ نے فرمایا تھا کہ آل جعفر کیلئے کھانا تیار کرو۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب