سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(464) جو شخص دین کو گالی دینے پر اصرار کرے اس کی سزا قتل ہے

  • 9942
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 1746

سوال

(464) جو شخص دین کو گالی دینے پر اصرار کرے اس کی سزا قتل ہے
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جو دین اور اللہ کو گالی دے اس کے بارے میں کیا حکم ہے‘ اس کا کیا کفارہ ہے‘ یاد رہے یہ شخص شادی شدہ ہے تو کیا اس سے اس کی بیوی حرام ہو جائیگی یا اسے طلاق ہوجائے گی؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

بے شک یہ اسلام سے ارتداد اور اللہ تعالیٰ کے ساتھ کفر ہے‘ اس کا فاعل قتل کا مستحق ہے الایہ کہ توبہ کرے‘ اور اگر وہ توبہ نہ کرے تو اس کی بیوی کو طلاق ہو جائے گی‘ رشتہ داروں سے تعلق منقطع ہو جائے گا‘ وہ نہ اس کے وارث ہوں گے اور نہ یہ ان کا وارث ہوگا لیکن اگر یہ توبہ کر لے‘ ندامت کا اظہار کرے‘ استغفار کرے اور اپنی غلطی کا اعتراف کرے تو اللہ تعالیٰ اس کی توبہ قبول فرما لے گا اور وہ بیوی سے رجوع کر سکے گا بشرطیکہ وہ عدت سے خارج نہ ہو گئی ہو اور اگر وہ عدت سے خارج ہو گئی ہو تو پھر وہ خودمختار ہوگی اور اس کی رضا مندی کے بغیر وہ اپنے شوہر کیلئے حلال نہ ہوگی۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج3ص417

محدث فتویٰ

تبصرے