سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(383) آپ کے بھائی کا رضاعی والد محرم نہیں

  • 9860
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1200

سوال

(383) آپ کے بھائی کا رضاعی والد محرم نہیں

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میری چھوٹی بہن نے میری بڑی بہن کا اس کے بچے کے ساتھ دودھ پیا تھا اور میرے بیٹے نے بھی میری بہن کا دودھ پیا ہے کیا میرے بیٹے کے والد میرے شوہر کیلئے یہ جائز ہے کہ وہ میری چھوٹی اور بڑی بہن کا محرم ہو اور اس کے نتیجہ میں وہ اس سے پردہ نہ کریں ‘ رہنمائی فرمائیں۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

آپ کی چھوٹی اور بڑی بہن کیلئے آپ کے شوہر کے سامنے اس وجہ سے بے پردہ آنا جائز نہیں کہ آپ کے بیٹے نے آپ کی بڑی بہن کا دودھ پیا ہے۔ آپ کی اس بہن کا شوہر جس نے آپ کے بیٹے کو دودھ پلایا ہے ‘  آپ کے بیٹے کا رضاعی باپ ہو گا اور اس بیٹے کی بیوی کا محرم ‘ کیونکہ یہ اس کے رضاعی بیٹے کی بیوی ہے بشرطیکہ رضاعت پانچ یا اس سے زیادہ رضعات کی صورت میں ہو اور دو سال کے اندر ہو کینکہ نبی اکرم ؐ نے فرمایا:

((يحرم من الرضاعة ما يحرم من النسب )) ( صحيح البخاري )

’’رضاعت سے بھی وہ رشتہ حرام ہو جاتا ہے جو نسب سے حرام ہوتا ہے۔‘‘

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

کتاب الرضاع: جلد 3  صفحہ 357

محدث فتویٰ

تبصرے