سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(374) سوگ والی عورت کیلئے ٹیلی فون اور گھڑی کا استعمال

  • 9851
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1165

سوال

(374) سوگ والی عورت کیلئے ٹیلی فون اور گھڑی کا استعمال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا سوہر کی وفات کی وجہ سے عدت گزارنے والی عورت کیلئے عورتوں اور اپنے محارم مثلاً بیٹوں وغیرہ سے ٹیلیفون پر گفتگو کرنا جائز ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ہاں ایسی عورت کیلئے ٹیلیفون پر عورتوں اور محرم مردوں سے گفتگو کرنا جائز ہے کیونکہ اصل اباحت ہے ‘ ایسی عورت غیر محرم مردوں سے بھی ٹیلیفون پر گفتگو کر سکتی ہے بشرطیکہ شرعاً اس گفتگو میں کوئی ممانعت نہ ہو۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

کتاب العده: جلد 3  صفحہ 352

محدث فتویٰ

تبصرے