سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

بحریہ ٹاون کے فارموں کی خرید وفروخت

  • 9833
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1175

سوال

بحریہ ٹاون کے فارموں کی خرید وفروخت
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

بحریہ ٹاون کراچی پراجیکٹ کے فارم خریدنا اور کچھ عرصے بعد زیادہ رقم لےکر بیچنا ٹھیک ہے یا نہیں۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

یہ بیع مجہول ہے ،کیونکہ اس میں فارموں اور کاغذات کے علاوہ کچھ نہیں ہوتا ،پلاٹ شو نہیں ہوتا ہے ،بلکہ پلاٹ کا ملنا بھی کنفرم نہیں ہوتا ،اس میں دھوکے کا اندیشہ بھی ہے ،اور ہر وہ بیع جس میں دھوکے کا اندیشہ ہو اس سے شریعت نے منع فرمایا ہے ۔مزید تفصیل کے لئے  فتوی نمبر(9288) پر کلک کریں۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتوی کمیٹی

محدث فتوی


تبصرے