سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

طلاق دینے کے بعد دوبارہ اسی عورت سے شادی

  • 9822
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 878

سوال

طلاق دینے کے بعد دوبارہ اسی عورت سے شادی
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک آدمی طلاق کے بعد پھر اسی عورت سے شادی کرنا چاہتا ہے ،کیا یہ شرعا ممکن ہے۔ ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

آپ کا سوال ذرا مبہم ہے ،جس کی تفصیل یہ ہے کہ اگر کسی آدمی نے اپنی بیوی کو الگ الگ مجالس میں تینوں طلاقیں دے دی ہوں تو وہ تینوں ہی واقع ہو جائیں اور اس سے دوبارہ نکاح نہیں ہو سکتا۔اور اگر اس نے ایک یا دو طلاقیں دی ہوں تو عدت کے دوران رجوع ہو سکتا ہے ،جبکہ عدت گزرنے کے بعد نکاح جدید کیا جا سکتا ہے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتوی کمیٹی

محدث فتوی


تبصرے