سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(128) حمام میں اللہ کے نام والے کاغذات لے کر جانا

  • 980
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 1594

سوال

(128) حمام میں اللہ کے نام والے کاغذات لے کر جانا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

حمام میں ایسے کاغذات لے کر جانے کے بارے میں کیا حکم ہے، جن پر اللہ کا نام لکھا ہو؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

حمام میں ایسے کاغذات لے جانا جائز ہے، جن میں اللہ کا نام ثبت ہو، بشرطیکہ وہ کاغذات جیب میں ہوں ظاہر نہ ہوں مخفی اور مستور ہوں۔ مسلمانوں کے اکثر و بیشتر نام اللہ عزوجل کے نام سے خالی نہیں ہوتے: مثلاً: عبداللہ اور عبدالعزیز وغیرہ۔ (اور یہ نام کاغذات پر لکھے ہوتے ہیں اور کاغذات جیب میں ہوتے ہیں)

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

 

فتاویٰ ارکان اسلام

عقائد کے مسائل: صفحہ195

محدث فتویٰ

تبصرے