سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(162) پانی نہ ہو یا موسم شدید ٹھنڈا ہو تو کیا جنبی تیمم کر سکتا ہے؟

  • 971
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1406

سوال

(162) پانی نہ ہو یا موسم شدید ٹھنڈا ہو تو کیا جنبی تیمم کر سکتا ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جب پانی کا استعمال مشکل ہو تو طہارت کس طرح حاصل کی جائے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

جب پانی کا استعمال مشکل ہو کہ پانی موجود ہی نہ ہو یا اس کا استعمال نقصان دہ ہو تو پانی استعمال کرنے کے بجائے تیمم کر لیا جائے۔ تیمم کا طریقہ یہ ہے کہ انسان اپنے دونوں ہاتھوں کو زمین پر مارے اور انہیں اپنے چہرے پر پھیرے اور انہیں ایک دوسرے پر بھی پھیرے لیکن یہ حدث سے طہارت حاصل کرنے کے ساتھ خاص ہے۔

جہاں تک ناپاک اشیا ء سے طہارت حاصل کرنے کا تعلق ہے تو اس میں تیمم نہیں ہے۔ خواہ ناپاک چیز بدن پر ہو یا کپڑے پر یا جگہ پر کیونکہ ناپاک چیز سے طہارت سے مقصود یہ ہے کہ اس ناپاک چیز کا ازالہ کر دیا جائے، اس میں تعبد شرط نہیں ہے کیونکہ یہ ناپاک چیز اگر انسان کے ارادہ کے بغیر بھی ختم ہو جائے تو جگہ پاک ہو جائے گی۔ اگر ناپاک جگہ یا کپڑے پر بارش نازل ہو اور بارش کی وجہ سے ناپاک چیز زائل ہو جائے تو اس سے طہارت حاصل ہو جائے گی، خواہ انسان کو اس کا علم نہ بھی ہو، البتہ ناپاکی سے طہارت حاصل کرنا عبادت ہے جس سے انسان تقرب الٰہی حاصل کرتا ہے، لہٰذا اس میں نیت و قصد ضروری ہے۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ارکان اسلام

عقائد کے مسائل: صفحہ222

محدث فتویٰ

 

تبصرے