سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(240) جب شوہر مقاربت (بیوی کے ساتھ ملاپ) سے پہلے فوت ہو جائے تو…!

  • 9695
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1174

سوال

(240) جب شوہر مقاربت (بیوی کے ساتھ ملاپ) سے پہلے فوت ہو جائے تو…!

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک شخص عقد نکاح کرنے کے بعد مگر مقاربت سے پہلے فت ہو گیا تو کیا اس کے وارثوں کو یہ حق پہنچتا ہے کہ وہ اس کی بیوی سے وہ مہر واپس لے لیں جو اس نے اپنی بیوی کو دیا تھا؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جب کوئی شوہر اپنی بیوی سے مقاربت سے پہلے ہی فوت ہو جائے تو اس صورت میں بھی بیوی کیلئے طے شدہ تمام مہر واجب ہوتا ہے کیونکہ شوہر کی وفات کی صورت میں بھی بیوی تمام مہر کی اسی طرح حقدار ہوتی ہے جس طرح وہ مقاربت کی صورت میں حقدار ہوتی ہے خواہ اس نے کچھ مہر ادا کیا ہو یا نہ کیا ہو‘ شوہر کا باپ یا اس کی ماں مہر کے کسی بھی تھوڑے یا زیادہ حصے کے وارث نہیں ہے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج3ص204

محدث فتویٰ

تبصرے