السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا شادی کے وقت مہر کے ادا کرنے میں تاخیر جائز ہے یا نہیں؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
مہر کے کچھ حصہ کو کسی مصلحت کے پیش نظر مؤخر کرنا جائز ہے خواہ وہ کم ہو یا زیادہ۔ اس مدت کی تعیین بھی جائز ہے جس میں شوہر اسے ادا کر دے گا اور اگر اس نے کسی مدت کا تعین نہ کیا ہو تو اس میں طلاق یا وفات تک بھی تاخیر جائز ہے۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب