سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(231) شادی کا چرچ میں اعلان

  • 9686
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1065

سوال

(231) شادی کا چرچ میں اعلان

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا کسی مومن کے لئے یہ جائز ہے کہ جب اس نے اللہ تعالیٰ اور اس کے رسولﷺ کے حکم کے مطابق کسی کتابی عورت سے شادی کی ہو تو وہ چرچ میں جا رک کسی پادری کے ہاتھ پر اس نکاح کا اعلان کرے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

کسی مومن کیلئے یہ جائز نہیں کہ وہ کسی مسلمان یا کتابی عورت سے اپنی شادی کا چرچ میں جا کر کسی پادری کے سامنے اعلان کرے خواہ اس نے یہ شادی اللہ تعالیٰ اور اس کے رسولﷺ کے حکم کے مطابق ہی کیوں نہ کی ہو کیونکہ اس میں عیسائیوں کے ساتھ نکاح کے شعار‘ ان کے مشاعر اور معاہد کی تعظیم اور ان کے علماء و مشائخ کے احترام اور ان کی توقیر میں (نصرانیوں کے ساتھ) مشابہت ہے اور رسول اللہﷺ کا ارشاد گرامی ہے:

 ((من تشبه بقوم عهو منهم )) (سنن أبي داؤد)

’’جو کسی قوم کے ساتھ مشابہت اختیار کرے‘ وہ انہیں میں سے ہے‘‘۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج3ص198

محدث فتویٰ

تبصرے